اسلام آباد: عالمی ادارہ برائے صحت ( ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹرپلیتھا کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر پلیتھا نے وزیرِ خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اورکہا کہ عالمی ادارہ برائے صحت نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت پاکستان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ وزیرخارجہ نے ڈاکٹرپلیتھا کوپاکستان میں معاون ٹیکنالوجی برائے صحت تک رسائی میں بہتری کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے بھی مطلع کیا۔
Comments are closed.