اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سائنس کے طلباء کیلئے 12 ارب روپے کی اسکالرشپس کا پلان لانے کا اعلان کیا ہے۔
گلوبل ڈویلپمنٹ کے تحت فوڈ سیکیورٹی، غذائیت اورصحت سے متعلق چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحقیق کے شعبے میں ہم برطانیہ سے جڑ گئے ہیں، اسی طرح کا ایک گروپ یورپ اور امریکا میں بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رواں برس 12 ارب روپے کی اسکالر شپس دےگی، کوشش ہے کہ اسکالرشپس کی رقم ایسے شعبوں پرخرچ کی جائے جس سے بیرون ملک درآمدات میں کمی آئے اس حوالے سے ہمیں اپنی ترجیحات پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ وزارت سائنس کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا اور آئندہ بجٹ میں 1300 فیصد اضافے کا ہدف ہے، جبکہ ملک میں الیکٹرانکس کی لیبارٹریز بھی لگائیں گے۔ وزارت سائنس کے ذیلی اداروں میں بہت سے عہدے خالی ہیں جس کی بنیادی وجہ 50 سالہ تجربہ اور ڈیڑھ لاکھ تنخواہ والی پالیسی ہے ہم نے اس پالیسی کو تبدیل کیا ہے۔
Comments are closed.