پشاور: پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ خصوصی پولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے کئے گئے ہیں۔
تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور، بونیر، ڈی آئی خان، لوئردیر، اپر دیر، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، خیبر باجوڑ، اورکزئی،کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 5 سال سے کم عمر کے 34 لاکھ 50 ہزار847 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 12 ہزار 81 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان پولیو ٹیموں میں 10 ہزار 485 موبائل ٹیمیں،871 فکسڈ ٹیمیں،619 ٹرانزٹ ٹیمیں اور106 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جب کہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 3 ہزار 565 ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال رواں میں خیبرپختونخوا سے اب تک پولیو کے 12 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عبدالباسط نےمعاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے تاکہ بچوں مستقبل کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
Comments are closed.