اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا مسلسل پھیلاؤ جاری ہے وباء کے باعث مزید چار افراد جاں بحق ہونے کے بعد مجموعی اموات 100 تک پہنچ گئیں جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز 5 ہزار 829 تک پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان میں یکم اپریل سے اب تک نہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے اعدادوشمار بتاتے ہوئے صوبائی حکام کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 30 کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2586 تک پہنچ چکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 66 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1518 تک پہنچ چکی ہے۔
سید مراد عل شاہ نے بتایا کہ صوبے میں مزید 4 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے ساتھ ہی سندھ میں مجموعی اموات کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ سندھ میں گزشتی 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 427 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیسز کی تصدیق کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 248 ہوگئی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہناہے کہ کورونا سے متاثرہ مقامی افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں آج 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں مجموعی تعداد 233 ہوگئی۔
Comments are closed.