اسلام آباد: طلبہ کو بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کا لائحہ عمل تشکیل نہ پا سکا،وزارت تعلیم نے سفارشات طلب کیں تو بورڈز نے حتمی رائے دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔
کورونا وائرس کی وباء کے دوران امتحانات کے بغیر طلبہ کو پروموٹ کرنے سے متعلق اہم اجلاس وزارت تعلیم و تربیت اسلام آباد میں ہوا، جس میں تمام بورڈز کے چیئرمین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،وزارت تعلیم نے بورڈز سے سفارشات طلب کیں تو بورڈز نے حتمی رائے دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرشفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ تک تمام امور پر ایک جامع اعلان کردیا جائے گا، تمام بورڈ کے امتحانات منسوخ ہیں، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، اسی فیصد طلبہ کو امتحانات منسوخ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
Comments are closed.