ایمسٹرڈیم : AI اور بگ ڈیٹا نمائش 2024 ،پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت۔

چار معروف پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں – ریچ دی گلوب، آئی سی آئی ایل ٹیک، نارتھ بے سلوشنز، اور سوفیزر – نے ایمسٹرڈیم کے RAI کنونشن سینٹر میں یکم اور 2 اکتوبر 2024 کو منعقدہ AI اور بگ ڈیٹا نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیر اہتمام، کمپنیوں نے AI اور Big Data میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور solutions پیش کیے، جس سے پاکستان کو عالمی ٹیک (tech) میدان میں ایک اہم player کے طور پر متعارف کروایا گیا۔

دی ہیگ میں پاکستان کے سفارت خانے نے ان کمپنیوں کی شرکت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایونٹ کے منتظمین کے ساتھ مل کر، سفارت خانے نے پاکستان پویلین بنوایا اور شرکت کرنے والی کمپنیوں کے لیے booths کی سہولت فراہم کی۔

مزید برآں، سفارت خانے نے پاکستانی آئی ٹی فرموں کی موجودگی کو فعال طور پر فروغ دیا، مختلف شعبوں سے آنے والوں کو ملک کے اعلیٰ ٹیک ٹیلنٹ سے متعارف کروایا۔تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے، سفارت خانے نے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانی آئی ٹی فرموں اور ڈچ کمپنیوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا گیا۔

اس اجتماع نے پاکستانی اور ڈچ دونوں کاروباروں کو اے آئی، بگ ڈیٹا اور اس سے آگے کے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک انمول پلیٹ فارم فراہم کیا۔پاکستان پویلین نمائش میں بُہت مقبول رہا، جس نے AI اور بگ ڈیٹا ٹیکنالوجیز میں پاکستان کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ہالینڈ میں پاکستان کے قونصلر برائے تجارت اور سرمایہ کاری جناب محمد شفیق حیدر وِرک نے کہا، “ان چار کمپنیوں کی شرکت AI اور بگ ڈیٹا کے شعبوں میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔سفارت خانہ ہالینڈ اور یورپ کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

”AI اور Big Data Exhibition Europe 2024 نے دنیا بھر سے ٹاپ ٹیک کمپنیوں کو اکٹھا کیا، جو پاکستانی IT فرموں کو اپنی اختراعات کی نمائش اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.