آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں بھارتی ریاستوں کے طلباءکے داخلے پر پابندی عائد

سڈنی : آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر پانچ بھارتی ریاستوں کے طلباء پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وکٹوریہ یونیورسٹی، ایڈتھ کوون یونیورسٹی، ٹورینس یونیورسٹی اور سدرن کراس یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ ایجوکیشن ایجنٹس کو ہدایات بھیجی ہیں کہ وہ پنجاب، ہریانہ ،گجرات، اترا کھنڈاور اترپردیش کے طلبا کو داخلہ نہ دیں۔ اب وکٹوریہ میں فیڈریشن یونیورسٹی اور نیو ساؤتھ ویلز میں ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی نے بھی بعض بھارتی ریاستوں کے طلباءکی بھرتی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹیوں نے دھوکہ وہی کے معاملات میں تیزی کے پیش نظربھارتی طلباءکے داخلے فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے طلباءکے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے رواں ہفتے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جس دوران بڑی تعداد میں بھارتی طلباءکی آسٹریلیا میں تعلیم کیلئے آمد کو بھی سراہا گیا تھا لیکن اس دورے کے فوری بعد بھارتی طلباءکے آسٹریلیا میں داخلہ پر پابندی کی خبر بھارت کیلئے ایک دھچکا ہے۔

Comments are closed.