وزیراعظم سے بل گیٹس کا رابطہ،شہبازشریف کوپولیو کیسز پرتشویش
ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان میں بل گیٹس فائونڈیشن کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،پولیو ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف سے بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔پاکستان میں بل گیٹس فائونڈیشن کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے فاونڈیشن کے تعاون اور مدد کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں میں فاونڈیشن کے ساتھ شرکت داری کو مستحکم بنانے کے خواہش مند ہیں۔حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔وفاقی حکومت پولیو کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان نافذ کر رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر بل گیٹس نے صحت کے شعبے میں پاکستان کیلئے اپنی فائونڈیشن کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.