کورونا وباء سے آگاہی پہلی سے دسویں جماعت تک کے نصاب تعلیم کا حصہ بن گئی

کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی نصاب تعلیم کا حصہ بن گئی،  پہلی سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر علیحدہ علیحدہ کتابچہ تیار کر لیا گیا۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے کورونا وباء سے متعلق آگاہی پر مبنی کتابچہ اشاعت کے لئے بھجوا دیاگیاہے،15 ستمبر سے قبل تمام سکولوں کے نصاب کا حصہ بنا کر طلبہ میں تقسیم کردیا جائےگا،

ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ رائے منظور احمد کے مطابق آگاہی کتابچہ 3 درجات میں شائع کیا جائے گا، اشاعت چند ہفتوں میں ہو جائے گی، کتابچہ پرمحنت کر کے رواں سال کے نصاب میں شامل کر رہےہیں،15 ستمبر سے قبل کتابچہ تیار کرکے طلبہ میں تقسیم کردیا جائے گا۔

Comments are closed.