کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں 10 سال تک کی عمر کے 3 ہزار 249 بچے خطرناک کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
کورونا وبا کی صورتحال سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وائرس کے بچوں پر بھی وار جاری ہے۔ اس کے علاوہ 12 سے 13 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد بچے کورونا کا شکار ہوئے۔
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے 22 ہزار 554 مرد اور خواتین کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ تاہم وبائی انفیکشن کی شرح کم ہونا شروع ہوئی ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ لوگوں سے اپیل کی کہ کوشش کرنی ہے کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہو۔ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں۔
Comments are closed.