جعلی ادویات کےخلاف کراچی میں کریک ڈاون،2 بڑی کارروائیاں
ڈریپ کی ٹیم نے بغیر وارنٹی کے بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ساییکو ٹراپک نارکوٹکس یعنی نشے کی ادویات کو قبضے میں لے لیا،ملوث افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
اسلام آباد : وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پرملک بھر میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ڈریپ کی ٹیم نے کراچی میں 2 بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بغیر وارنٹی کے بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ساییکو ٹراپک نارکوٹکس یعنی نشے کی ادویات کو قبضے میں لے لیا۔ملوث افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈریپ کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سندھ پولیس کے ہمراہ سعود اباد ریڈ کیا۔جہاں پر ان رجسٹرڈ ادویات کی پروڈکشن جاری تھی۔خام مال پیکنگ میٹریل اور تمام ادویات کو قبضے میں لیکر سیل کر دیا۔ڈرگ کنٹرول ٹیم نے کراچی میں فارما ڈسٹری بیوٹر گلشن اقبال پربھی چھاپہ مارا۔
وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف بھر پور قانونی کارروائی کی جائے گی۔جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Comments are closed.