نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں وبائی امراض کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوامی بیداری مہم تیز کی جائے گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں و اضح کمی آئی ہے، عام طور پر ایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر ماسک اور سماجی فاصلوں پر عملدرآمدکے حوالے سے بروقت اقدامات لیے جائیں، مہلک بیماری پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی،ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہی بچا جا سکتا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 31 جولائی تک ملک بھر کے اسپتالوں میں 2ہزار 150 جدید آکسیجنیٹڈ بیڈز فراہم کیے گئے، اب تک2608 نئے آکسیجنیٹڈ بیڈز کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں شامل کر دیا گیا ہے، آزاد کشمیرمیں 80، بلوچستان میں 264، گلگت بلتستان میں 100، خیبر پختونخواہ میں 400 آکسیجنیٹڈ ہیں۔
بریفنگ کے دوران اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب میں 787 سندھ میں 351اور اسلام آباد میں 626 آکسیجن بیڈز شامل کیے گئے ہیں، 242 مزید نئے آکسیجن بیڈز شامل کرنے کےلیے کام جاری ہے، پنجاب 17،سندھ 215 اورخیبرپختونخوا میں 10 آکسجینیٹڈ بستر فراہم کیے جائیں گے۔
Comments are closed.