علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام 02روزہ ایجوکیشنل اینڈ کیریئرکاؤنسلنگ ایکسپو

طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول اور عملی زندگی میں اچھے کیریئرکے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس میرپور کے زیر انتظام 02روزہ ایجوکیشنل اینڈ کیریئرکاؤنسلنگ ایکسپو کا انعقادکیا گیا۔ س

ٹالز پر شرکاء نے کیرئیر کے حوالہ سے رہنمائی فراہم کی۔جس میں میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع اورگردو نواخ سے طلباء و طالبات کے علاوہ ان کے والدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایکسپو میں ڈی جی کشمیر کلچر اکیڈمی فیضان عارف مغل اور ایس ایس پی میرپور کامران علی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

میرپور میں موجود نمل یونیورسٹی، محی الدین اسلامی یونیورسٹی، اور مسٹ یونیورسٹی کے علاوہ سرکاری اور نجی اداروں کے سکولز کالجز، اکیڈمیز، ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ، کمپیوٹر کورسز، بزنس،فری لاسنگ،بیرون ممالک سکالر شپ،انگلش لیگونج کورسزکروانے والے اداروں،میڈیکل انسٹیٹیوٹ، این جی اوز اور دیگر اداراجات نے اپنے اپنے اداروں میں قائم شعبہ جات،فیکلٹی اراکین اور دیگر سہولیات کی معلومات سے متعلق سٹالز لگائے۔

ایکسپو کے موقع پر شجر کاری مہم کابھی آغاز کیا گیا۔ایکسپو میں فوڈ سٹال اور مطالعہ کے شائقین کے لیے کتب سٹال بھی لگائے گئے تھے۔ طلباء اور دیگر وزٹرز نے مختلف سٹالز کا دورہ گیا اورتعلیمی و عملی کیرئیر کے متعلق رہنمائی حاصل کی۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخ فیصل شہزاد نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اورانہیں ایکسپو کے اغراض و مقاصد سے آگاہ گیا۔ دوسرے دن کے اختتام پر سٹالز کے نمائندوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.