دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کاسب سے زیادہ خطرہ بچوں،بوڑھوں اورکمزور قوت مدافعت (بیماریوں سے دفاع کرنے والی قوت) والے افراد میں زیادہ ہوتا ہے۔تاحال اس وباء سے بچاؤ کی کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوئی، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین بنائے جانے تک اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور قوت مدافعت کو بڑھانا ہے۔
ایسے میں یہ سوال سامنے آتا ہے کہ کون سی غذائیں ہیں جن کے استعمال سے انسانی جسم میں کورونا وائرس سے لڑنے سمیت دیگر وبائی امراض کے خلاف قوت پیدا کی جا سکتی ہے، ماہرین غذائیات کے مطابق متعدد ایسی غذائیں ہیں جو بازار میں بڑی آسانی سے دستیاب ہیں جن کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے اور بیماریوں سے بچاؤ کا باعث بنتا ہے۔
پھل انسانی جسم کے لئے نہایت ہی فائدہ مند ہیں، قوت مدافعت بڑھانے کیلئے کھجورسب سے زیادہ مفید ہے، کھجور کا مناسب طریقے سے روزانہ استعمال بیماریوں سے لڑنے کی بے پناہ قوت دیتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انجیر، ناشپاتی، سیب، انار، اور میوہ وغیرہ بھی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے مفید ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران وٹامن سی کی حامل اشیاء مثلاً مالٹے، لیموں ، بیری، کیوی اور ٹماٹر کا استعمال بھی اس اس بیماری سے بچاتا ہے،مچھلی، انڈا، پنیر، میوہ جات اور بیجوں میں وٹامن اے پایا ہے ان اشیاء کو بھی غذا کا حصہ بنائیں۔
دہی، رائتہ اور لسی کا استعمال بھی کمزور قوت مدافعت والے افراد کیلئے فائدہ مند ہے،اس کے ساتھ ساتھ سبز چائے پینا بھی قوت مدافعت بڑھاتا ہے، کلونجی اور اس کا تیل بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مفید ہے، کلونجی کے تیل کا ایک ایک قطرہ ناک کے دونوں نتھنوں میں ڈالنے سے زکام اور فلو میں فائدہ دیتا ہے۔
کالی مرچ، دار چینی اور میتھی دانہ بھی اپنی غذا کا حصہ بنا لیں، انہیں سلاد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، لہسن قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے لیکن زیادہ پکانے کی وجہ سے اس کے فوائد حاصل نہیں ہو پاتے اس لئے اس کو سلاد اور چٹنی وغیرہ میں ڈال کر استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے،
کمزور قومت مدافعت کےحامل افراد بادام، السی کے بیج، تل، تخم بالنگا، خشخاش اور سورج مکھی کے بیج وغیرہ بھی استعمال میں لا سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تلسی ، نیم اور کری پتا کا استعمال اپنے کھانوں میں بڑھائیں، یہ بھی بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا کرتے ہیں۔
Comments are closed.