دل کے مریضوں کے لیے خوشخبری ۔۔پاکستان نے ہارٹ اسٹنٹ تیارکرلیا

 پاکستان نے پہلی با رملکی سطح پر ہارٹ اسٹنٹ تیار کر لیے ہیں، یہ اسٹنٹ نسٹ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کیے ہیں۔نسٹ یونیورسٹی نے وزارت صحت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے لیے مقامی سطح پر تیار اسٹنٹس استعمال کیے جائیں۔ وزارت اس حوالے سے کارڈیالوجی ہسپتالوں کو ہدایات جاری کرے ۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ نسٹ کے تیار کردہ ہارٹ اسٹنٹس عالمی معیار ہیں اوران کی کوالٹی کو جرمنی، پولینڈ اور امریکہ سے چیک کیا گیا ہے ۔ ڈریپ بھی نسٹ کے ہارٹ اسٹنٹس کی منظوری دے چکاہے۔

Comments are closed.