جاپانی زبان کا عالمی تقریری مقابلہ 30 جنوری کو پاکستان میں ہوگا

اسلام آباد: جاپان کے معروف تعلیمی ادارے کھاکھے اوکیامہ جاپان گزشتہ دس برسوں سے جاپانی زبان کی ترویج کے لئے دنیا کے پندرہ ممالک میں عالمی تقریری مقابلے کا اہتمام کرتا ہے، اس سلسلے میں پاکستان میں اس مرتبہ یہ مقابلہ آن لائن ہوگا جس میں 15 پاکستانی طلبہ حصہ لیں گے۔

جاپانی تعلیمی ادارے پاکستان میں ڈائریکٹر چوہدری حامد لطیف ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہر سال اس تقریری مقابلے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد پاکستانی طلبہ و طالبات کی جاپانی زبان میں دلچسپی اور مہارت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جاپان میں بہتر مستقبل کی تلاش کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تقریری مقابلے میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلباوطالبات کونقد انعام کے ساتھ ساتھ جاپانی یونیورسٹیز میں سکالرشپس بھی ملیں گی، اس منفرد تقریری مقابلے کے سامعین اور ناظرین میں پاکستانی طلبہ، جاپانی سفارتکار، جاپان میں پاکستانی سفیر اور دیگرسفارتی عملہ شامل ہوگا۔

کھاکے جاپان کے ڈائریکٹر جنرل اونتسکی ساں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر زبان کا ایک خاصہ ہوتا ہے اور ہر زبان اس ملک کا کردار اور تہذیب و تمدن روشناس کراتی ہے۔ جاپانی زبان ایک رومانوی اور شائستہ زبان ہے، جاپانی قوم اور جاپانی زبان دوسرے افراد اور اقوام کی عزت کرنا سکھاتی ہے۔

اونتسکی ساں کا کہنا ہے کہ جاپانی زبان اپنے مخاطب کا کسی بھی صورت میں عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیتی،ان کا کہنا تھا کہ کھاکے یونیورسٹی میں پاکستان سے 100 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل روشن کر چکے ہیں، انہوں نے سال 2021، 2022 میں بھی وہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنے مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ کی پیشکش کی۔

Comments are closed.