اسلام آباد: دا ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ فار انوویشن نے سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔ نیوٹیک یونیورسٹی دنیا کی سو یونیورسٹیز میں شامل ہوکر انڈسٹریل ڈویلپمنٹ میں اپنا لوہا منوا لیا۔
پانچ سال پہلے بننے والی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ نیوٹیک یونیورسٹی دنیا کی ان سو یونیورسٹیز میں شامل ہوگئی جو انڈسٹریل ڈویلپمنٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
اس کامیبابی پر یونیورسٹی کے ریکٹر جنرل ( ر) معظم اعجاز کا کہنا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دنیا کی سو بہترین یونیورسٹیز میں شمار ہونا بڑی کامیابی ہے۔ اس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور طلباء کی مہارت کا اہم کردار ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا سلوگن ہی یونیورسٹی فار انڈسٹری ہے، خوشی ہے کہ قلیل مدت میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی نام کمایا، ترقی کا یہ سفر اسی لگن اور جذبے کیساتھ جاری رہے گا۔
Comments are closed.