اسلام آباد: سردیوں آتے ہی ڈرائی فروٹ کی طلب بڑھتی ہے تو ان کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے ، ان میں سب سے مہنگا چلغورہ ہی ہوتا ہے جس کے نرخ پوچھ کر ہی شہری کانوں کو ہاتھ لگا لیتے تھے ، تاہم اس بار یسا نہیں ہے ۔
دوماہ ہ میں چلغوزے کی قیمت 6400 روپے کلو سے کم ہو کر 3600 روپے کلو پر آ گئی ہے، دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا تھا، جو چند یفتے قبل چھ ہزار روپے کلو پر آ چکا تھا، گزشتہ روز مزید 2400 روپے سستا ہو کر 3600 روپے کلو تک آ گیا۔
مقامی تاجر وں کہنا ہے قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ افغانستان اور وزیرستان میں فصل کی اچھی پیداوار ہے، اگر چلغوزہ چین و دیگر ممالک کو برآمد نہ ہوا تو قیمت مزید کم ہو گی ۔
چلغوزے کےطبی فوائد
چلغوزے میں پایا جانے والا فائبر قبض اور گیس کو ختم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چلغوزہ آنتوں کی دیواروں پر صفائی کا کام بھی کرتا ہے جس کی بدولت نظام ہاضمہ روزانہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چلغوزے کا استعمال ناصرف امراض قلب بلکہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔خشک چلغوزے میں 8، 10 کیلوریز، 0.08 گرام فائبر، 0.24 گرام کاربو ہائیڈریٹ، 0.42 گرام پروٹین اور 0.89 گرام فیٹ پایا جاتا ہے، دوسرے خشک میوہ جات کی بہ نسبت چلغوزے کے فوائد بہت جلد سامنے آتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق لقوہ اور فالج میں اس کا مسلسل استعمال مفید ہے، پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر کھانا مفید ہوتا ہے۔
Comments are closed.