ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک بڑھے اضافے کی سمری تیار
وفاقی کابینہ کو سر درد، بخار، دل کے امراض، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کیلئے سمری ارسال کر دی گئی
اسلام آباد : حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک بڑھے اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ وفاقی وزارت صحت نے ادویات مہنگی کرنے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی ہے۔
ذرائع کے مطابق سر درد، بخار، دل کے امراض، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ ڈریپ کی جانب سے119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری پر ٹائی فیم انجکشن کی قیمت687 سے بڑھ کر3216 روپے ہوجائے گی۔ سمری میں کلوروکوائن فاسفیٹ کی قیمت میں 206 فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری پر کلوروکوائن قیمت 431 روپے سے بڑھ کر 1323 روپے ہو جائے گی۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سمری میں نلٹریکسن کی قیمت میں 213 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری پر نلٹریکسن کی قیمت 665 سے بڑھ کر 2084 روپے ہو جائے گی۔ سمری میں آئی ڈراپ کی قیمت 177 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری کے بعد آئی ڈراپ کی قیمت 26 روپے سے قیمت 73 روپے ہو جائے گی ۔ سمری میں ہومن کورینک گوناڈو ٹروفین کی قیمت 140 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جس کی موجودہ قیمت 1225 روپے اور نئی قیمت 2941 روپے کی جائے گی،سمری میں اینٹی ٹی بی ٹیبلٹ کی موجودہ قیمت 1242 روپے نئی قیمت 1762 روپے کرنے اور فینوفائبریٹ کی قیمت میں 212 فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔ جس کی موجودہ قیمت 135 روپے نئی قیمت 422 روپے ہو گی۔
Comments are closed.