بارسلونا میں قونصل خانہ پاکستان جمعرات سے اتوارتک بند رہے گا

قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے نیوزڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعرات کے روزمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر قونصل خانہ بند رہے گا۔ جبکہ جمعہ 30 اکتوبراور اور اتوار یکم نومبر کو بھی بند رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہسپانوی اداروں کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کے لئے خط لکھا گیاہے۔ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث عملہ اور وزٹرز کی حفاظت کے لئے اسپرے کی اجازت دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کام کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھناہماری اولین ترجیح ہے۔کوویڈ کے دوران اور ابھی بھی قونصل خانہ کا عملہ شہریوں کوہرطرح سے سہولیات فراہم کررہاہے۔ شہریوں کو آسانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جن لوگوں کے جمعہ اور جمعرات کے روز سیتا یا اپوئنٹمنٹ تھی ان کو متبادل دن کاوقت دیاجائے گا

Comments are closed.