کورونا کے باعث اسپین میں شائقین کے بغیر فارمولا1 ریس کاانعقاد 16 اگست کوہوگا

بارسلونا۔ کاتالونیا سرکٹ میں فارمولا ایف 1گرینڈ پریکس کا انعقاد 16 اگست کوکروانے کا فیصلہ کیاگیاہے اس سے قبل ریس 10 مئی کو ہونا تھی لیکن کورونا وائرس بحران کے باعث انتظامیہ نے ریس کو ملتوی کیا۔

انتظامیہ نے ایونٹ کا انعقاد شائقین کے بغیرکروانے کافیصلہ کروایاہے،جن شائقین نے ٹکٹ خرید رکھے ہیں ان کو ٹکٹ کے پیسےواپس کئے جائیں گے۔

وایاز اوریئینٹل ہوٹل ایسوسی ایشن کے مطابق ہوٹلوں کی بکنگ 80فیصد ٹیم ممبرز اور ڈرائیورز کی جانب سے کی جاتی ہے، ہوٹل ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گیے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔

موتو مونسٹر انرجی ریس 2020 جس کا انعقاد 5 سے 7جون کو ہونا تھا اس کوبھی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیاہے۔ موٹر سائیکل ریس ستمبر کے آخری ہفتے میں انعقاد کا امکان ہے۔

Comments are closed.