قومی کرکٹ کے کوچ اور ریورس سوئنگ کے گرو وقار یونس نے کہاکہ آئی سی سی کی جانب سے گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی،لیکن اس سے باولرز کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، گیند کو شائن کرنے کے لیے نئے طریقے نکل آئیں گے ۔
دورہ انگلینڈ کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہاکہ لڑکے کرکٹ کھیلنے کے لئے بے تاب تھے، توقع ہے کہ دورہ انگلینڈ کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ ایک سوال پر وقاریونس کا کہنا تھاکہ کویڈ نائنٹین سے کرکٹ کو بہت بڑا جھٹکا لگا۔امید ہے کہ دنیا کو جلد کورونا وائرس سے چھٹکارا مل جائے گا،اگر کورونا لمبا چلا تو آئی سی سی کرکٹ جاری رکھنے کے لیے کو دوسرے طریقے ڈھونڈنا ہوں گے، پاکستان سپر لیگ کےبقیہ میچزکروانےسےپہلے بھی کورونا کی صورتحال دیکھنا ہوگی۔
دوسری جانب پی ایس ایل پروجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید نے کہاکہے کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز نومبر میں کرائے جائیں گے اور تمام فرنچائز مالکان بھی اس کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنےکے لیےاس وقت انگلینڈ میں موجود ہے ۔
Comments are closed.