اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہوگی۔
سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچز ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں ہوں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جب کہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک جاری رہے گا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں میچز کھیلے گی۔ یہ تمام میچز بغیر شائقین کے، بائیو سیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ سے بھی سیریز کھیلے گی۔
ای سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پانچ اگست سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ پر پہلے ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوگی۔ مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد ٹیمیں ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی جہاں دوسرا ٹیسٹ تیرہ اگست اور تیسرا ٹیسٹ اکیس اگست سے شروع ہوگا۔
جاری شیڈول کے مطابق ساؤتھمپٹن میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ایک بار پھر مانچسٹر آئیں گی جہاں ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اگست، 30 اگست اور یکم ستمبر کو ہوں گے۔ پہلا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی ڈے نائٹ ہوگا جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی دن کے وقت میں ہی مکمل ہوجائے گا۔
واضح رہ ے کہ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی برطانیہ پہنچ چکی ہے اور اس وقت ووسٹر میں ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ کیلئے موجود ہے جہاں سے شاہین 13 جولائی کو ڈربی کیلئے اڑان بھریں گے، جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم باضابطہ ٹریننگ کرے گی جس میں دو انٹر اسکواڈ چار روزہ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوم ہیرسن کا کہنا ہے کہ ای سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستانی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف سمیت آئرلینڈ اور ویسٹ انڈین حکام کا بھی کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے انگلینڈ میں کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا۔
Comments are closed.