اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کے لیے وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیا سیٹ اپ بنا کر چھ ریجن اور ٹیمیں بنائی ہیں، ڈیپارٹمنٹس کو شہروں کی ٹیموں کو مالی و انتظامی تعاون کرنے کی ہدایات دی جائیں۔
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے عین مطابق نیا سیٹ اپ تیار کیا ہے، جس کے مطابق پندرہ ریجنل ایسوسی ایشنز کو چھ میں تبدیل کیا جا رہا ہے، نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل، پنجاب سائودرن، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور ناردرن کے ریجنز اور ٹیمیں شامل ہیں۔
خط کے مطابق پنجاب سینٹرل میں لاہور،سیالکوٹ اور فیصل آباد جب کہ پنجاب سائودرن میں ملتان اور بہاولپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سندھ ریجن میں کراچی،حیدرآباد اور لاڑکانہ جب کہ خیبرپختونخوا میں پشاور،ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہوگی۔ بلوچستان میں کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی، ناردرن ٹیم میں راولپنڈی، اسلام آباد، آزادکشمیر اور گلگت شامل ہیں، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹس کو شہروں کی ٹیموں کو مالی و انتظامی تعاون کرنے کی ہدایات دی جائیں۔
Comments are closed.