اسپین،کروناوائرس، بارسلونا اور ناپولس کے درمیان فٹبال ٹاکرا شائقین کے بغیر ہوگا

س سے قبل بارساٹیم نےشائقین کے بغیر میچ یکم اکتوبر2017کو کھیلا تھا

اسپین، بارسلونا کیمپ نو میں 18مارچ کو ناپولس چیمپئنزلیگ لیگ کا میچ شائقین کے بغیر بنددروازوں کے پیچھے کروانے کافیصلہ کیاگیاہے، یہ فیصلہ کروناوائرس کے باعث محکمہ صحت کی سفارشات پرکیاگیاہے،

سیکرٹری کھیل جیراڈ فیگیراس اور سیکرٹری صحت جون گیگس نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی، جس میں جیراڈ نے بتایاکہ صحت کے معیار کوبہتر رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیاہے

سیکرٹری صحت گیگس نے کہاکہ وائرس پھیلاو روکنے کے لئے گروپس سے پرہیز کرناہوگا احتیاطی تدابیر ہی اس وائرس سے محفوظ رہناکاطریقہ ہیں

اس سے قبل بارساٹیم نےشائقین کے بغیر میچ یکم اکتوبر2017کو کھیلا جب کاتالونیا تحریک آزادی ریفرنڈم ہورہاتھا، اس میچ میں اندازا 3ملین یورو کا نقصان ہواتھا

Comments are closed.