ایشیا کپ: سخت مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کوہرا دیا

پاکستان نے 148 رنز بنائے،بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کیا، نسیم شاہ اور محمد نواز کی عمدہ بائولنگ،پانڈیا مین آف دی میچ

دبئی : ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی۔بھارت نے 148رنز کا ہدف5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بھارت نے 148رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔ویرات کوہلی اور جدیجا 35،35رنز بناکر نمایاں رہے۔

روہت شرما نے 18گیندوں پر 12رنز بنائے۔سوریا کمار یادیو 18گیندوں پر 18رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ہارڈیک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کے محمد نوازنے 3اور نسیم شاہ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نسیم شاہ نے کے ایل راہول اور سوریاکمار کو کلین بولڈ کیا۔پاکستان نے بھارت کو جیت کےلیے 148رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں بہت اچھا مقابلہ ہواہے۔ہمارے باولر نے بہت محنت کی اور میچ آخری اوورتک لے آئے۔کپتان بابراعظم کی ڈیبیو کرنے والے بالر نسیم شاہ کی بھی تعریف کی۔بولے شاہین شاہ آفریدی کی کمی کافی محسوس ہوئی۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ بائولنگ سمجھ آئی تو بہتر کھیلے۔شروع میں تھوڑا پریشر تھا۔ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیت پر بھروسہ تھا۔میچ جیتے کے لیے پرامید تھے۔

Comments are closed.