آئی سی سی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بابر اعظم کی ٹیسٹ میں تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے
محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعددوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے سوریاکمار یادیو نے انکی جگہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں امام الحق دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ساوتھ افریقہ کے ریزی وانڈر ڈوسن کا تیسرا نمبر ہے۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی اور آسٹریلیا کے مارنس لیبوشین دوسرے نمبر پر ہیں۔
India star closes in on Babar Azam in the latest edition of the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings for batters ⬆️
Details 👇 https://t.co/2JBTQkpWNE
— ICC (@ICC) August 3, 2022
ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان اور امام الحق کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔محمد رضوان ٹیسٹ رینکنگ میں 17ویں اور امام الحق49ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
Comments are closed.