بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے ،ثقلین مشتاق
ہمارے بالرز نے کافی غلطیاں کیں، ہمارا پلان اچھے نہیں تھے، کل ان کے پلان نہیں چلے، آج ہمارے نہیں چلے۔ شان مسعود نے بہت اچھا کھیل پیش کیا، ثقلین مشتاق
پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے،ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے،بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ سے شکست کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ پاکستان جیتے ، یہ قدرت کا نظام ہے کبھی جیتیں گے کبھی ہاریں گے، یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، پاکستانی کپتان اور کوچ کھلاڑیوں کا حوصلہ نہیں بڑھائیں گے تو ان کو اعتماد کیسے ملے گا؟
ثقلین مشتاق نے کہا کہ بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔ ہمارے بالرز نے کافی غلطیاں کیں، ہمارا پلان اچھے نہیں تھے، کل ان کے پلان نہیں چلے، آج ہمارے نہیں چلے۔ شان مسعود نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے دیے جانے والے ہدف 222 کے تعاقب میں بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی دہرے ہندسے میں بھی نہں پہنچ سکے البتہ شان مسعود 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
Comments are closed.