سری لنکا کے ہاتھوں شکست،افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ہی 5،5 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔ افغانستان5واں میچ جیت لے تو بھی اس کے ٹوٹل 4 پوائنٹس ہوں گے جس کے باعث افغانستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے اہم میچ میں افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جس کے ساتھ ہی افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے۔

اس سے پہلے افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

افغان بیٹر رحمٰن اللّٰہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور  میں حاصل کرلیا۔ بیٹر دھنن جیا دی سلوا  66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

گروپ اے میں شامل افغانستان نے اب تک 4 میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ افغانستان دو میچ  ہارا اور دو بارش کی وجہ سے ختم ہوئے  جس  پر 2 پوائنٹس ملے۔

گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ہی 5،5 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔ افغانستان5واں میچ جیت لے تو بھی اس کے ٹوٹل 4 پوائنٹس ہوں گے جس کے باعث افغانستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.