راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملکی اور غیر کرکٹرز نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکبادی ۔غیر ملکی کرکٹرز نے کہاکہ پاکستان ایک خوبصورت اور پُرامن ملک ہے ۔
آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم ، سابق ویسٹ ا نڈین کرکٹر ڈیرن سیمی اور سابق ساوتھ افریقن اوپنر ہاشم آملہ شامل تھے ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کرکٹرز کے کردار کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کابھی جلد انعقاد ہو گا ۔پاکستان سپر لیگ کے دوبارہ شروع ہونے سے کرکٹ کی دلدادہ پاکستانی قوم کو پھرسے خوشیاں میسر آئیں گی ۔غیر ملکی مہمانوں نے آرمی چیف کوپاکستان کے مختلف حصوں میں ا پنے دوروں سے بھی آگاہ کیا۔
Comments are closed.