پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔ فیصلہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا۔

پی سی بی کی کمیٹی نے معاملے کی مکمل سماعت کے بعد ان کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کیا ہے۔انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ کے لیے کی این او سی جاری نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کے بغیر ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے سے انکارسینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

Comments are closed.