فٹبال ورلڈکپ 2022 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی؟

سال2022  میں 32 ٹیمیں ایک بار پھر ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے جدوجہد کریں گی اور پہلی بار مشرق وسطیٰ میں اس ایونٹ کا انعقاد ہورہا ہے۔

فٹبال ورلڈکپ دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور تمام براعظموں سے تعلق رکھنے والے ممالک اس کا حصہ بننے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

سال 2018 میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کو 3.572 ارب ناظرین نے دیکھا تھا جبکہ فرانس اور کروشیا کے درمیان فائنل کو دیکھنے والوں کی تعداد 1.12 ارب تھی۔

سال2022  میں 32 ٹیمیں ایک بار پھر ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے جدوجہد کریں گی اور پہلی بار مشرق وسطیٰ میں اس ایونٹ کا انعقاد ہورہا ہے۔

قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 20 نومبر کو میزبان ملک اور ایکواڈور کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔

فیفا نے ورلڈکپ 2022 کیلئے 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی ہے۔اس ایونٹ کے فاتح کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ رنراپ ٹیم 3 کروڑ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

تیسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کے حصے میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز آئیں گے اور چوتھے نمبر کی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالرز جیت لے گی۔ 5  سے 8 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔9  سے 16 ویں نمبر پر رہنے والی ہر ٹیم کے حصے میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز آئیں گے۔17  سے 32 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔اسی طرح ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو تیاریوں کے لیے 15 لاکھ ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔

سال 2018 میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم فرانس کو 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

قطر نے اس ایونٹ کیلئے 8 اسٹیڈیمز تعمیر کیے ہیں اور ہر اسٹیڈیم میں ائیرکنڈیشننگ سسٹم موجود ہے۔

20  نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے اور فاتح ٹیم کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا۔

یہ 32 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا آخری ٹورنامنٹ بھی ہے، 2026 کے ورلڈکپ میں 48 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

Comments are closed.