آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز 30 جولائی سے کرنے کا اعلان کردیا

پہلا جوڑ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پڑے گا، سپر لیگ سے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 مکمل رکن ممالک اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم  اور اتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ان سیریز میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کی اجازت دے دی جائے گی، کرکٹ کونسل نے مقابلوں کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔

آئی سی سی کے جی ایم کرکٹ جیف  ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ  اہم کردار ادا کرے گی۔

Comments are closed.