نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی

نیپیئر: ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جیت کیلیے دیئے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کیلیے پانچویں روز کی پچ پر پورا دن بیٹنگ کرنا مشکل ہدف تھا تاہم مگر پاکستانی بلے بازوں نے غیرمعمولی مزاحمت دکھائی۔ 3 وکٹ پر 71 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے اظہرعلی38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے کے بعد فواد عالم اور محمد رضوان نے طویل شراکت قائم کرتے ہوئے ڈرا کے امکانات روشن کیے۔

تاہم محمد رضوان 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تو مجموعی اسکور 240 تھا،اس کے بعد فواد عالم 102 بھی وکٹ گنوا بیٹھے، یاسرشاہ کھاتہ کھولے بغیر واپس لوٹ گئے جب کہ فہیم اشرف نے 19رنز بنائے، محمد عباس (1) کی صورت میں مہمان ٹیم کی نویں وکٹ گری۔ آخر میں پاکستان کو شکست ٹالنے کیلیے مزید 5 اوورزکھیلنا تھے، بالآخر نسیم شاہ کی ہمت ایک رنز پر جواب دے گئی، مچل سینٹنر نے انہیں آؤٹ کیا، پاکستان کی اننگز 271 پر تمام ہوئی، شاہین شاہ 8 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments are closed.