پاک انگلینڈ سیریز: کراچی اور لاہور نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دیئے

99.4 فیصد شائقین کرکٹ نے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں تینوں دن میچ دیکھا۔ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 20ہزار969، چھٹے میں 21 ہزار 76 جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 ہزار 100 شائقین کرکٹ نے لاہور میں میچ دیکھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے موقع پر کراچی اور لاہور والوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دیے۔
لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 63 ہزار 45 شائقین نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ دیکھا۔
99.4 فیصد شائقین کرکٹ نے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں تینوں دن میچ دیکھا۔ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 20ہزار969، چھٹے میں 21 ہزار 76 جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 ہزار 100 شائقین کرکٹ نے لاہور میں میچ دیکھا۔

کراچی کے چاروں ٹی ٹوئنٹی میچز میں کل ایک لاکھ 26 ہزار 550 شائقین نے میچز دیکھے اور یوں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک لاکھ89 ہز ر 595 شائقین کرکٹ نے کراچی اور لاہور میں میچز دیکھے۔
97.35 فیصد شائقین کرکٹ نے دونوں جگہ پر میچ دیکھ کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے میچ نہیں دیکھا۔
انگلینڈ ٹیم نے 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا اور 7 ٹی ٹوئنٹی کی سیریز 3-4 سے اپنے نام کی۔

Comments are closed.