لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سری لنکا میں کرانےکی حمایت کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سے متعلق سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں ہی کھیلیں گے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا سری لنکا میں ہونے کا فائدہ ہے، ایونٹ سے سری لنکا کو ریونیو ملے گا، سری لنکا میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی کامیاب رہی، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا میں سیریز کیلئے موجود ہے۔ لہٰذا ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہونا چاہیے۔
سری لنکا میں بدترین معاشی حالات کی وجہ سے عوام حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کو ایونٹ کی میزبانی کیلئے اسٹینڈ بائی رکھا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں ہونا ہے۔
Comments are closed.