اسلام آباد : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز سے شکست کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی ، پاکستان نے 20 اووز میں 201 رنز کا ہدف دیا جس کے تعقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمنین محمد رضوان نے 78 اور حیدر علی نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد وسیم نے چالیس رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

اس فتح کے بعد پاکستان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئینی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے، اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس ہی تھا، پاکستان نے 2018 میں 17 میچز جیتے تھے اور آج کی فتح کے بعد پاکستان نے رواں سال 18 میچز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ سال 2016 میں 16 میچز جیت کر یوگانڈا کی ٹیم نے اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ آج پاکستان کی جیت کے بعد یوگانڈا تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ جنوبی آفریقہ کی ٹیم اس سال 15 میچز جیت کر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے
Comments are closed.