ہرارے: پاکستان نے جنوبی افریقا کے بعد زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا، شاہینوں نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ایک اننگز اور147 رنز سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں عابد علی کی ڈبل سنچری کی بدولت زمبابوے کے خلاف 510 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
پاکستان نے زمبابوے کو فالو آن کرانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، میزبان ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی باولنگ کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پہلی اننگز میں صرف 132 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5، 5 وکٹیں حاصل کیں، میزبان ٹیم صرف 231 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے باعث پاکستان نے میچ باآسانی جیت لیا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگ 116 رنز سے شکست دی تھی۔ زمبابوے سے پہلے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا تھا۔
Comments are closed.