مصباح الحق کو اپنی نوکری بچانا مہنگا پڑگیا۔۔ عمران خان نے کھری کھری سنا دیں

۔

وزیراعطم عمران خان اور کرکٹ بورڈحکام کی ملاقات،نیوز ڈپلومیسی نے اندرونی کہانی کا پتہ چلا لیا۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی کی قیادت میں ہیڈ کوچ مصباح الحق اور دیگر آفیشلز نے وزیر اعظم عمران خان سےملاقات کی،ملاقات میں کرکٹ بورڈ ، پاکستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔

اس موقع پر مصباح الحق نے پی سی بی کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست وزیراعظم سے کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک اسٹریکچر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مصباح الحق نے موقف اختیار کیاکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے سے ملک بھر میں ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہو کر مالی مشکلات کا شکا رہیں۔

 ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی یہ بات سنتے ہی وزیراعظم عمران خان اُن پر برس پڑے اور کہا، آپ کو کھلاڑیوں کے بے روزگار ہونے کی نہیں بلکہ اپنے ساڑھے 6 لاکھ روپے کی فکر ہے جو آپ ایس این جی پی ایل سے ہر ماہ تنخواہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ بھی علم ہے کہ آپ مشیر توانائی سے کیوں ملے؟ ملک میں کرکٹ اسٹرکچر کیساہوگا یہ معاملہ آپ کا نہیں، ہم نے فیصلہ کر دیاہے، آپ اپنی توجہ صرف ٹیم کی بہتری پر مرکوز رکھیں۔ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اسٹرکچر اب واپس نہیں آئےگا۔

ذرائع کے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس ملاقات کے بعد چئیرمین پی سی بی اور ڈائریکٹر کرکٹ بورڈ و سیم خان نے مصباح الحق کی سرزنش کی اور انہیں حکومتی شخصیات سے کسی بھی طرح کی ذاتی ملاقاتوں سے روک دیا گیا ہے۔

Comments are closed.