حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی، پاکستان کا تاریخی اسکوائش کورٹ کباڑ خانے میں تبدیل

اسلام آباد کے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں قائم روشن خان اسکوائش کورٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جہاں کبھی جہانگیر خان اور جان شیر جیسے عظیم کھلاڑی کھیلتے تھے، اب وہ اسکوائش کورٹ کباڑ خانے کا منظر پیش کر رہاہے۔

 ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حکومتی دعوے کی قلعی کھل گئی، ملک کے اسکوائش کورٹس زبوں حالی کا شکار ہو گئے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں قائم روشن خان اسکوائش کورٹ کے فلور ٹوٹ پھوٹ چکا تو چھتیں بھی خستہ حال ہیں۔

اسکوائش کورٹ کا لازمی جزو ائیر کنڈیشنز گرد سے اٹے ہیں تو جالیاں تک غائب ہو چکیں، یوں یہ اسکوائش کورٹ جہاں کبھی جہانگیر خان اور جان شیر جیسے عظیم کھلاڑی کھیلتے تھے، اب کسی کباڑ خانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔

ملک میں اب جہانگیر اور جان شیر خان کیوں پیدا نہیں ہوتے؟عالمی اسکوائش رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پہلی چالیس پوزیشن میں بھی کیوں نہیں؟ اسلام آباد کا یہ اسکوائش کورٹ ساری کہانی بیان کر رہاہے۔ دوسری جانب اسپورٹس بورڈ حکام کا کہناہے کہ فنڈز مل گئے ہیں،جلد ہی کورٹ کی مرمت کا کام شروع کر دیاجائے گا۔

Comments are closed.