راولپنڈی : تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنا لیے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، اور پہلی وکٹ کے لیے سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم کی۔
🔙 to 🔙 boundaries!@ImamUlHaq12 is all class today. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/q0zUnhz6uD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2022
عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند کا نشانہ بنے، اس موقع پر امام کا ساتھ دینے کے لیے اظہر علی کریز پر آئے اور دنوں نے دوسری وکٹ کے لیے 140 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری بنائی۔
امام الحق نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ اظہر علی نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ امام 140 جب کہ اظہر علی 64 رنز کے ساتھ دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔
Comments are closed.