شاہین آفریدی فٹ ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے دستیاب ہوں گے، رمیز راجہ

بھارت کیخلاف میچ میں اسکلز سے زیادہ دباو سے نکلنا اہمیت رکھتا ہے، جو ٹیم دباو پر قابو پا لیتی ہے وہ جیت جاتی ہے۔ فخر زمان بہت اہم کھلاڑی ہیں، ان کی انجری بھی ٹھیک ہو رہی ہے جبکہ عثمان قادر بھی انجری کا شکار ہیں، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے مجھے شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیوز بھجوائی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شاہین 90 فیصد تک فٹ ہو چکے ہیں اور بھارت کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہیں۔

سابق کپتان و چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی سے میری بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ 110 فیصد تک فٹ محسوس کر رہے ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکلز سے زیادہ دباو سے نکلنا اہمیت رکھتا ہے، جو ٹیم دباو پر قابو پا لیتی ہے وہ جیت جاتی ہے۔ فخر زمان بہت اہم کھلاڑی ہیں، ان کی انجری بھی ٹھیک ہو رہی ہے جبکہ عثمان قادر بھی انجری کا شکار ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں دنیا پر ثابت کرنے آیا ہوں کہ ایک کرکٹرز بھی اچھا منیجر بن سکتا ہے، وہ چیزوں کو بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

Comments are closed.