سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی کینیڈا کو 4-5 سے شکست

ملائشیا کے شہر آئپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 سے شکست دی، کھیل کے پانچویں منٹ میں سین ڈیوس نے گول اسکور کیا جبکہ 17ویں منٹ میں ہربر سدھو نے فیلڈ گول اسکور کرکے کینیڈا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول کی برتری دلادی۔

تاہم قومی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام سے پہلے پاکستان کے ابوبکر نے یکے بعد دیگرے پینلٹی کارنر کے 2 گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، 36ویں منت میں ارشد لیاقت، 44 ویں منٹ میں علی غضنفر نے فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ کینیڈا کی جانب سے سین ڈیویس اور ارجات نے فیلڈ گول کیے۔کھیل کے اختتام تک پاکستان کو 4-5 سے برتری حاصل رہی۔

دوسری جانب پاکستان اپنا پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، 4 میچز کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.