ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھلایا گیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بمراہ کمر کے فریکچر کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بار بار تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔

Comments are closed.