لاہور: رواں ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ آن لائن فروخت ہوئے ، ویب سائٹ پر خریداری کے لیے ونڈو کھلتے ہی ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے میچ کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا۔
گزشتہ رات 1500 درہم کے پریمیئم اور2600 درہم کے پلاٹینم ٹکٹ ہی باقی رہ گئے تھے تاہم پیر کی صبح ہونے تک یہ بھی ختم ہوگئے، سوشل میڈیا پر شائقین کی بڑی تعداد بلیک میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں نظر آتی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.