ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال
سری لنکن ٹیم کی جانب سے اسپیشل ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہو کرکولمبو کی سڑکوں پر وکٹری پریڈ کی گئی۔فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکا نے ٹرافی تھام رکھی تھی۔
ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
معاشی اور سیاسی بحران میں گھری ہوئی سری لنکن عوام کو سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کے خوش کا موقع دے دیا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے واپس وطن پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور جیت کا بھر پور جشن منایا گیا۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کر دیں۔
The #AsiaCup trophy is officially home! 🏆#RoaringForGlory pic.twitter.com/VXsbV2gzzm
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 13, 2022
کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
📸 A grand welcome for the victorious Sri Lanka Team! #AsianChampions
More Images: https://t.co/rXjBuTk3Q6#AsiaCup2022Final #RoaringForGlory pic.twitter.com/EPGnmOZxI5
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 13, 2022
سری لنکن ٹیم کی جانب سے اسپیشل ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہو کرکولمبو کی سڑکوں پر وکٹری پریڈ کی گئی۔فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکا نے ٹرافی تھام رکھی تھی۔
سری لنکن مداحوں نے سڑکوں کے گرد جمع ہو کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ مداحوں نے کھلاڑیوں اور ٹرافی کی تصاویر بنائیں اور کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی تھی۔
Comments are closed.