لاہور: کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، ویسٹ انڈیز ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت نکولس پوران کریں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم میں تین نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں نکرما بونر، سامہارابروکس، کارٹے، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، سائمن لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، رومن پاول، جیڈن سیلز، رومانیو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونئیر شامل ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پنڈی میں طے ہیں۔ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.