رس گلہ نہ ملنے پر شادی میں لڑائی، ایک شخص مارا گیا
شادی کی تقریب کے دوران رس گلوں کی کمی کی وجہ سے دولہا اور دلہن کی طرف سے آئے مہمانوں کے درمیان بحث چھڑ گئی جو ایک سنگین لڑائی میں بدل گئی اور ایک شخص نے حاضرین پر چاقو سے حملہ کردیا، مقامی پولیس
بھارت میں ایک شادی کی تقریب کے دوران رس گلہ نہ ملنے پر باراتیوں اور مہمانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا، فائرنگ سے 22 سالہ شخص مارا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے علاقے اتماد پور میں ایک شادی کی تقریب میں مٹھائی کی کمی کی وجہ سے لڑائی کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران رس گلوں کی کمی کی وجہ سے دولہا اور دلہن کی طرف سے آئے مہمانوں کے درمیان بحث چھڑ گئی جو ایک سنگین لڑائی میں بدل گئی اور ایک شخص نے حاضرین پر چاقو سے حملہ کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے سنی کو پہلے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا اور پھر آگرہ کے سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو اتماد پور کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔
Comments are closed.