سندھ کے علاقے گھوٹکی میں آٹھ ماہ تک قید رہنے والے بے چارے مرغے کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی۔
گھوٹکی پولیس نے آٹھ ماہ قبل مرغوں کی لڑائی کے دوران چھاپہ مار کر مالک سمیت مرغے کو حراست میں لے لیا، ملزم نے ضمانت کرا لی تاہم پولیس نے مرغے کو چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
شہری نے اپنے مرغے کو تحویل میں لینے کے لئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پولیس کو مرغا مالک کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کی روشنی میں مرغے کو آٹھ ماہ بعد پولیس کی حراست سے رہائی ممکن ہوئی۔
Comments are closed.