میڈرڈ۔آراگون صوبہ میں کوروناوائرس مثبت آنے پر قرنطینہ نہ کرنے والے خاندان کو گھر میں نظر بند کردیاگیایے۔خاندان چار افراد پر مشتمل ہے جس میں والدین کے ساتھ 2بچے بھی شامل ہیں۔
خاندان کی طرف سے سیلف آئسولیشن سے انکار کے بعد آراگون محکمہ صحت نے عدالت سے رجوع کیااور 24 گھنٹے نگرانی کے لئے اجازت کی درخواست کی۔عدالت محکمہ صحت کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیاکہ اس بات خو یقینی بنایاجائے کہ خاندان قانون نہ توڑے۔ پولیس کی جانب سے 24 گھنٹے گھرکی نگرانی کی جارہی یے۔
ال مندو کے مطابق یہ خاندان لوما وردے کے ایک شانتی قصبے سے آیا تھا۔عارضی گھروں میں 80 کے قریب افراد رہتے ہیں اور ان میں متعدد متاثر ہو چکے ہیں۔زیادہ ترافراد خود کو الگ تھلگ رکھنے والے ہیں۔
سماجی خدمات کی جانب سے نظربند خاندان کے لئے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے تاکہ خاندان کسی مشکل کا شکار نہ ہو۔
Comments are closed.